Oonth Ka Daikhna

خواب میں اونٹ کا دیکھنا

To See a Camel in Dream

According to Islamic interpretations, these dreams are interpreted as so meaningful in religious contexts. Pilgrimages to the house of Allah Almighty are prompted by such dreams. As well, there are several other meanings that are listed below one by one. To develop an idea about the meaning of your dream, you can...

خواب میں اونٹ کا دیکھنا

حضرت ابن سیرین ؒ نے فرمایا۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو نا معلوم اُونٹ پر دیکھے وہ دوڑ رہا ہے۔ تو دلیل سفر ہے‘ اور اگر دیکھے کہ اُونٹ کو ڈرا رہا ہے‘ تو غم اور فکر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اُونٹ پر بیٹھا ہے‘ رستہ گم گیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ راہ راست کہاں ہے؟ تو دلیل ہے کہ اپنی راہ میں عاجز ہوگا‘ اور کوئی تد بیر نہ کر سکے گا اور اگر اُونٹی پائے تو عورت پائے گا اور اگر اُونٹنی بچے والی ہے تو عورت فرزند والی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اُونٹ اس کے پیچھے دور رہا ہے تو دلیل غم ہے اور اگر دیکھے کہ اُونٹ نے اس سے سر پھیرا ہے اور مطیع نہیں ہوتا تو دلیل ہے کہ غمناک ہوگا۔ حضرت دانیال ؑ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُونٹ مست غضبناک پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر کوئی بڑا آدمی قبضہ کرے گا‘ اور اگر دیکھے کہ اُنٹ کے ساتھ جنگ اور لڑائی کر تا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مرد عجمی کے ساتھ دشمنی ہوگی اور اس کے ساتھ جھگڑا ہوگا‘ اور اگر دیکھے کہ اُونٹوں کے گلے کو چراتا ہے اور جانتا ہے کہ اس کے اپنے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو ملک ملے گا اور وہ اہل ملک (۶۸۱) پر حکومت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو اُونٹی بخشی ہے یا اس نے خود خریدی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز (۷۸۱) خریدے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی اُونٹی بھا گ گئی ہے یا چوری ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہوگا یا اُن کے درمیان جھگڑا پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی اُونٹنی مرگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اُونٹنی کا بچہ پیدا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا اور مال بڑھیگا اور اگر خواب میں اُونٹنی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی اور اگر خواب میں دیکھے کہ اُونٹنی کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا۔ حضرت کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے کسی نے بہت سا اُونٹ کا گوشت دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس ہی قدر مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ اُونٹ اس کے ساتھ باتیں کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ دو اُونٹ پائے ہیں تو دلیل ہے کہ مال ملے گا اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اُونٹ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قدروقیمت پر کسی سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی قوم نے اونٹ زبح کیا اور اس کا گوشت بانٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کا سردار مرے گا اور اس کا مال تقسیم کریں گے۔ حضرت اسماعیل اشعتؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے اونٹ ہیں اور سب اس کی ملک میں ہیں اگر اونٹ عربی ہیں تو عرب میں بادشاہ ہوگا اور اگر اونٹ عجمی ہیں تو عجم میں بادشاہ ہوگا اور اگر عورت خواب دیکھے کہ اس نے اونٹ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ مال و نعمت پائے گی اور اونٹ کے چمرے کی بھی یہی دلیل ہے۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس عورت کو وراثت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اُونٹ اس کے ساتھ باتیں کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔ حضرت جعفر صادق ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے۔ اول: عجمی بادشاہ۔ دوم: امیر شخص۔ سوم: مرد مومن۔ چہارم: سیل۔ پنجم: فتنہ ششم: آبادی۔ ہفتم: عورت۔ ہشتم: حج۔ نہم: نعمت۔ دہم: مال۔ اور عربی اونٹ پر اور عجمی اونٹ مرد عربی پر دلیل ہے اور شتر بانی کی دلیل صاحب تدبر اور ولایت اور کاموں کو درست کرنے والے اور سنوارنے والے کی دلیل ہے۔

match interpretations for your dreams Leaping over a camel in a dream is considered not lucky for the dreamer. Distress, sickness, or growing enmity towards an insolent person are the meanings of it. If a person sees himself with a camel that can't be controlled in a dream, he should pray as this means that he will be challenged in the near future by someone strong. This dream means that the dreamer will guide a person to show him the right path and he will achieve success because he is seeing himself holding the camel's reins on a paved road. People who dream of camels leaving their homes should be careful because they could lose their wives, or they might get divorced. When someone sees a camel in his dreams, and he possesses the ownership of the camel, it means he will respect in the world i.e. the people will give him honor and respect. When he will see the line of the camels, there will be the same explanation of the dream.

Oont Ka Daikhna

ا(الف) سے شروع ہونے والے تمام خواب

Comments

اپنے خوابوں کی تعبیر پوچھیں