Abr Aasman Par Ya Muheet Dekhna

خواب میں ابرآسمان پر محیط دیکھنا

To See Clouds the Sky in Dream

Clouds appearing in dreams is both a good and a bad dream in "Khawab Mein Aber Asmaan Per Moheet Dekhna". It is important to remember that not every dream has the same meaning or interpretation. The differences between them are always small. It may be that two dreamers have completely different interpretations of the same dream.

خواب میں ابرآسمان پر محیط دیکھنا

حضرت دانیال ؑنے فر مایا ہے۔اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو پہلے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اُس کی موت نزدیک آئی ہے اور اگر دوسرے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ علم ودانش حاصل کرے گا، اور اگر تیسرے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ دنیا میں عزت اور وقار پائے گا، اور اگر چوتھے آسمان میں دیکھے اپنے آپ کو تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دوست یا مقرب ہوگا، اور اگر پانچویں آسمان میں دیکھے اپنے آپ کو تو دلیل ہے کہ ہیبت اور ترس اور خوف پائے گا۔ اور اگر اپنے آپکو چھٹے آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ بخت اور دولت اور نیکی پائے گا اور اگر آپنے آپکو پہلے آسمان پر دیکھے اور دروازہ بند پائے تو دلیل ہے کہ اُس کے کام کسی بزرگ مرد کی توجہ سے بستہ ہوجائیں گے اور اگر دیکھے کہ آسمان پر نگاہ نہیں کرسکا ہے اور سر نیچے ڈالا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگ مرد کی توجہ سے علیحدہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کے فرشتے آسمان سے اُتر کر اس کے پاس سے گزرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اُس پر علم وحکمت کے دروازے کھل جائیں گے۔ حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور اس میں دنیا کی عزت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ آسمان کی فضا میں اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ نعمت اور برکت کے ساتھ سفر کرے گا اور اگر دیکھے کہ سیدھا اُڑتا جارہا ہے تاکہ آسمان پر پہنچے تو دلیل ہے کہ نقصان اور رنج دیکھے گا۔ اگر دیکھے کہ آسمان پر اس نیت سے گیا ہے کہ پھر زمین پر نہ آئے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور بادشاہی پائے گا اور بڑا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ آسمان سے بانگ اور آواز سنتا ہے تو خیر ا و ر سلامتی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آسمان سے کوئی پرندہ اس کے ساتھ بات کرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ خوش و خرم رہے گا۔ حضرت کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ آسمان پر عمارت بناتا ہے جیسے زمین پر بناتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور اگر دیکھے کہ دُنیا کی بنیاد کی طرح اینٹ اور مٹی اور گچ اور اینٹوں سے آسمان پر عمارت بناتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خیرونعمت اور غنیمت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ آسمان سے ریت یا خاک برستی ہے اگر تھوری برسی تو نیکی ہے اگربہت برسی ہے تو بری ہے۔ اگر دیکھے کہ آسمان سے بچھو یا سانپ یا پتھر برستے ہیں تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں عذاب خدا نازل ہوگا اور اگر دیکھے اپنے آپکو آسمان پر لٹکادیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ بلند ہوگا۔ جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ ساتویں آسمان پر گیا ہے ایسی جگہ جہان تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور نیچے نہیں آیا تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور انجام اچھا ہے اور اگر خواب دیکھنے والا نیک اور صالح ہے اور اگر دیکھے کہ رنج اور بیماری سے ہلاک تک پہنچے گا اور پھر صحت و شفا پائے گا۔ اگر دیکھے کہ آسمان اور زمین کے درمیان بنیا د قبے یا محل جیسی ہے اور پتھر یا اینٹ کی نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب علم و عمل میں مغرور ہوگا، اگر دیکھے کہ آسمان کے دروازے کھولے ہیں تو دلیل ہے کہ ا س سال کی دعا قبول ہوگی اور بارش بہت ہوگی اور پانی وافر ہوں گے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ (ہم نے آسمان کے دروازے موسلادھار پانی سے کھولے اور زمین کے چشمے پھوٹے۔ امر اندازہ کئے ہوئے کے مطابق پانی جمع ہوگیا۔) اگر دیکھے کہ آسمان کی طرف سے کوئی ایک دروازہ اس کے واسطے یا اس ملک کے لوگوں کے واسطے کھولا گیا ہے تو لوگوں کی خیر اور نعمت پر دلیل ہے خاص کر اُس کے دوستوں میں زیادہ تر اثر خیر ظاہر ہوگا اور اگر خواب میں دیکھے کہ آسمان پر سے گرد پڑا ہے تو یہ خدائے تعالیٰ کے غصہ کی دلیل ہے۔ حضرت امام جعفرصادق ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں آسما ن کو سر سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خیر وصلاح اور امن ہوگا اور اگر سفید دیکھے تو دلیل ہے کہ اُس کو دین میں روشنی حاصل ہو گی۔ اگر دیکھے کہ اُس کے برابر آسمان کا دروازہ کھلا ہے تو دلیل ہے کہ خیر اور روزی کا دروازہ اُس پر کھلے گا اور عالم اور حکیم ہو گا اور اس سے بہت سے لوگوں کو روزی پہنچے گی، اور اگر آسمان میں سرخ نشان ستونوں جیسے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کے نیک لوگوں کو نصرت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ وہ آسمان کی پرستش کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بے دین اور گمراہ ہوگا۔ حضرت اسما عیل اثعثؒ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آسمان سے پتھر بارش کی طرح آتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس موضع میں سخت عذاب پڑے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ (اور ہم نے ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسائے)۔ اور اگر دیکھے کہ آسمان سے گیہوں اور جو برستے ہیں تو اس کی امر کی دلیل ہے کہ اُس ملک میں رنگارنگ کی بے قیاس نعمت اور امن اور کسب معاش لوگو ں کو حاصل ہو گا۔

As long as you can comment about your khawab, even if you do not find a tabeer related to your dream. We’ll update you about the tabeer of your dream. All the given tabeers here are authentic and well researched. It is a sign of coming epidemic or to see constant raining is an argument of mercy from Allah. If someone sees the flashlights along with the rain, it means debts will be paid off, prisoner will get freedom and the patient will recover from the illness.

Abr Aasman Par Dekhna

ا(الف) سے شروع ہونے والے تمام خواب

Comments

اپنے خوابوں کی تعبیر پوچھیں