Khwab Mein Ahn Dekhna Ki Tabeer

خواب میں آہن دیکھن

To See Iron (Aahan) in Dream

Iron or Ahan is interpreted differently in the dream. The dream representing “ahan” indicates the dreamer will be served by a servant. In addition, there is another prediction, which says: if one sees in his dreams that iron has been given to him, he will be repaid with property or wealth in the future.

آہن (لوہا)

حضرت ابن سیرین ؒ نے فرمایا ہے : کہ معمولی آہن کا خواب میں دیکھنا خادم ہے۔ ورنہ بقدر آہن دنیا کا مال ملے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خواب میں لوہا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس لوہے کی قدر پر کوئی اس کو دنیاوی مل دیگا۔

حضرت کرمانی ؒ نے فرمایا ہے: کہ خواب میں لوہے کا دیکھنا صلاحیت اور بادشاہت سے نسبت رکھتا ہے۔ چناچہ حق تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے: (ہم نے آہن کو اتارا۔ اس میں سخت خوف اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں)۔ اگر دیکھے کہ لوہے کو پتھر سے نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی فرمان حق تعالیٰ ہے: (کہہ دو کہ تم پتھر یا لوہا ہو جاؤ۔ یا اس سے بڑھ کر جو تمھارے خیال میں آئے)۔

حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے : کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آہنگری کر تا ہے حالاکہ وہ آہنگروں میں سے نہیں ہیں۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا ہوگا۔ اور اگر یہ خود آہنگر ہے تو یہ خواب خیرو منفعت کی دلیل ہے اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ تاویل بادشاہ اور بزرگ ہے۔

حضرت ابن سیرین ؒ نے فرمایا ہے: کہ اگر آہنگر خواب میں معروف کو دیکھے تو بادشاہ کی دلیل ہے اور اگر معروف کو نہ دیکھے تو جو کچھ دیکھا ہوگا، اس کی نیک اور بد تعبیر آہنگر کی طرف رجو ع کرے گی اور اگر خواب میں دیکھے کہ لوہے یا پتیل کو گلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص لوگوں کی غیبت کرتا ہے او ر برا کرتا ہے۔

حضرت جعفر صادق ؒ نے فرمایا ہے: کہ جو چیز خواب میں لوہے کی خواہ ۲ سوزن دیکھے۔ دلیل نفع اور قوت اور ولایت اور توانائی اور دشمن پر فتح پانے کی ہے۔

Islamic Interpretations For Seeing Ahan (iron) in Dream All of the interpretations "Khawaboon ki tabeer” mentioned above are Islamic and derived from very reliable sources. Interpretations we provide are genuine and not fake. For more information on "Khawaboon ki Tabeer", please browse other pages in order to find out what the whole truth is about your dream. Working With Iron Tools in Dream If a person is working with iron tools in the dream, the dream suggests he will soon be involved in a fight. The other sign is that a person who finds iron-made items to perform a task in the dream will get respect, maybe even the title of ruler in his state. Melting Iron or Bronze in Dream If one sees himself melting iron or bronze in a dream. It will be considered that he will be involved in complaining and backbiting society. And if a person sees iron in his/her dream, he/she will be rich, wise, and powerful. When someone sees Aahan in dreams, it reflects some happiness or increase in his values.

Aahan Dekhna

ا(الف) سے شروع ہونے والے تمام خواب

Comments

اپنے خوابوں کی تعبیر پوچھیں