Khwab Mein Aankh Dekhna

خواب میں آنکھ دیکھنا

To See Eye in Dream

There are several interpretations available for the fact that what is meant by seeing an eye in the dream. Different interpretations depend on different forms of the views that one may see in the dream. You can also match what you have seen in the dream with the following given conditions and forms of the dreams.

آنکھ

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لےٰ علیہ نے فر ما یا ہے کہ خو اب میں آ نکھ کا د یکھنا ایک بینا مر د کو دیکھنا ہے کہ جس سے راہ ہدا یت پائے گا۔ گربہ چشم بدعت ہے ‘ اور گلا بی آنکھ فر زند ہے۔ اور اگر دیکھے کہ خو د نابینا ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ را ہ ہد ایت سے گم ہو گیا ہے یا اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ایک آنکھ اندھی ہوگئی ہے ‘ تو اس سے دلیل ہے کہ اس کا نصف دین ضائع ہوگیا ہے یا اس نے بہت بڑا گنا ہ کیا ہے۔ یا اس کے ایک ہاتھ یا ایک پاؤ ں یا جسم کے ایک حصے پر مصیبت آئے گی یا اس کے کام کا نصف خراب ہوگا۔ حضرت ابرہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لےٰ علیہ نے فر ما یا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ آنکھ میں سرمہ لگایا ہے تو دلیل ہے کہ دین کی اصلا ح تلاش کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سر مے سے اس کا مقصد زینت اور آرائش ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے با امانت اور دین دار ظاہر کر تا ہے تاکہ ان میں عزت پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے سر ما دیا ہے تاکہ آنکھ میں دالے تو دلیل ہے کہ ا سی قدر مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ کی بینائی کمزور ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ ظاہر اور باطن میں دو رویہ منافق ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی آنکھیں ہیں اور سب چیزوں کو کامل طور پر دیکھتا ہے۔ تو یہ صلاح دین کی دلیل ہے اور شریعت کے فرائض اور سنتیں اچھی طرح سے بجا لاتا ہے۔ ٓاور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی آنکھ نکال دی ہے۔ تو دلیل ہے کہ جس چیز سے اس کی آنکھ روشن تھی۔ جیسے عورت فرزند ‘ مکان ‘ باغ اس کی نظر سے غائب ہوجا ئے گا‘ ا یسا کہ پھر نہ دیکھے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعا لےٰ علیہ نے فر ما یا ہے کہ اگر لو ہے کی آنکھ دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا پردہ پھٹے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی دو نوں آنکھوں پر ورم ہے کہ آنکھ کھل نہیں سکتی ہے۔ تو دلیل ہے کہ مخا لف آدمی کی صحبت میں بیٹھے گا۔ اور اگر آنکھ کے نور میں ضعف دیکھے۔ تو دلیل ہے کے اس کو طاعت کر نے میں نقصان پہنچے گا۔ اور اگر اپنی دو نوں آنکھیں نکلی ہوئی دیکھئے۔ تو دلیل ہے کہ دین شریعت سے بے بہرہ ہوگا۔ اور اگر دیکھئے کہ اس کہ چہرے کے درمیان ایک آنکھ ہے۔ تو دلیل ہے کہ دین کے بارے میں اپنی زبان سے نالائق باتیں کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھیں روشن ہیں اور لوگ معلوم کرتے ہیں کہ اندھی ہیں یا اندھراتا ہے۔ تو دلیل ہے کے اس کہ دین کا با طن ظاہر سے بہتر ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی سیاہ چشم ککی ہوگئی ہے۔ تو بدی اور حال کے بدل نے کی دلیل ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: (اور ہم گنہگاروں کو قیامت کے دن گربہ چشم کرکہ اٹھائیں گے)۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دونوں آنکھیں سفید ہوکر پھر سیاہ ہوگئیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا یا کسی سے جھگڑا کرے گا اور اگر دیکھے کہ آنکھ سیاہ ہوگئی ہے اور سفید نہیں رہی ہے تو دلیل ہے کہ متکبر ہوگا۔ اور اس کی ایک آنکھ پر آفت آپہنچی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے بیٹوں پہ کوئی آفت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ کسی نے ایک اپنا ہاتھ بڑھا کر اس کی ایک آنکھ نکالی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کو راہ سے لے جائے گا۔اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی آنکھ باندی یا ہاتھ میں لی ہے اس کے فرزند یا مال کو نقصان ہوگا۔ یا گناہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ سے خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی کی طرف سے غم ہوگا یا اس کے مال کو نقصان ہوگا۔ حضرت اسماعیل اشعتؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی آنکھ کان ہوگئی ہے اور آنکھ کان ہوگیا ہے تو دلیل ہے لڑکی یا عورت کرے گا اور دونوں سے جماع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ کفت دست پر ہے تو دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ایک آنکھ پر سفیدی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ پہنچے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: ( غم کے مارے اس کی دونوں آنکھیں سفید ہو گئیں ہیں)۔ حکا یت بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت دانیال کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری دائیں آنکھ بائیں آنکھ کو بو سے دے رہی ہے آپ نے تاویل میں فرمایا کہ اے مرد! خدا سے ڈر اور توبہ کر اور آئیندہ اپنے ہمسائے کی عورت سے خیانت نہ کر۔ تاکہ حق تعالیٰ کے عذاب سے امن میں رہے۔ صاحب خواب نے عرض کیا میں نے توبہ کی ہے۔ حضرت جعفرصادق نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنکھ دیکھنا سات وجہ پر ہے اول: روشنائی ۔ دوم : ہدایت دین۔ سوم : اسلام۔ چہارم : فرزند۔ پنجم : مال۔ ششم : علم۔ ہفتم : مال اور دین کی زیادتی۔

The abundant types of views we’ve received are interpreted as follows. Islamic Interpretation For An Eye In Dream According to Hazrat Ibn E Sereen, an eye in a dream signifies the man with whom the dreamer will obtain education or assistance. His faith or half-Deen will be harmed if he sees a blind eye. A pale-colored eye in dreams will put the dreamer in danger. As a dream interpretation, pink eye can represent a son. If a person finds himself blind in his dream, he will eventually stray from the right course or his son will die. Using Black Eye Powder (Surma) In Dream A person if he sees himself using eye powder. Such a person is assumed that he’ll strive for a religious purpose. In case you got blind in one eye in your dream, its interpretation is not good as it indicates that half of your belief will be lost or you’ll commit a big sin. If a person sees himself adoring himself by the use of eye powder (Surma). Rather than possessing religious qualities, he displays them more. To see a further explanation of your dreams kindly see the explanation first.

 Aankh  Dekhna

ا(الف) سے شروع ہونے والے تمام خواب

Comments

اپنے خوابوں کی تعبیر پوچھیں